بیگم کوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ایکسپائر اشیاء پکڑ لی

بیگم کوٹ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ایکسپائر اشیاء پکڑ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی جعل سازی کی کو شش ناکام بنا دی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں آپریشن کرتے وہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ، 76 ہزار سے زائد کی ایکسپائر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں بڑی کاروائی ، ایکسپائر اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ایکسپائر اشیاء میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین اور کافی جار شامل ہیں۔

 ایکسپائرڈ اشیاء میں مختلف انرجی ڈرنکس کے 9 لاکھ 99 ہزار 9 سو ساٹھ ٹن، غیر ملکی جوس کے 1 لاکھ 98 ہزار، مالٹ بیوریج کے 1 لاکھ 22 ہزار ڈبے اور 6 لاکھ 80 ہزار کافی بین، 3 لاکھ 96 ہزار نیس کیفے کافی کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer