زاہد چودھری: لاہور میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، جہاں مختلف زونز میں 14 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
صحت حکام کے مطابق نشتر زون میں 6 نئے مریض، شالامار زون میں 3، سمن آباد زون میں 2 جبکہ علامہ اقبال، گلبرگ اور راوی زون میں ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ڈینگی وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیشِ نظر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
صحت کے محکمے نے ہنگامی طور پر متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے خلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔