نیب کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بہاولپور میں 14ہزار400 کنال سرکاری اراضی منتقلی پر انکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے شبہازشریف کو سوال نامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

نیب ذرائع کے مطابق 3 سال  کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ 

نیب حکام کے مطابق قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیواتھارٹی کرے گی۔ سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ بورڈآف ریونیوکو بھیج دیا گیا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کیخلاف بھی 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔