کچے کے علاقے میں موجود ڈاکوؤں کے پاس جدید بھارتی اسلحہ ہونے کا انکشاف

جنوبی پنجاب ، ڈاکو ،ایئرکرافٹ گنز ،بھارتی ساختہ،سٹی42
کیپشن: Police van,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) جنوبی پنجاب کچے کے علاقے میں موجود ڈاکوؤں کے گروہوں کے پاس جدید بھارتی اسلحہ ہونے کا انکشاف، ڈاکو ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید مشین گنز سے لیس ہیں۔
پنجاب پولیس  کی جانب سے  حکومت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے پاس وہ اسلحہ ہے، جو ان کے پاس نہیں ہے۔

ان ڈاکوؤں کے پاس جدید بھارتی مشین گنز  اور بارودی سرنگوں کا بھی بڑا ذخیرہ ہے،اسلحہ نہ ہونا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے جدید اسلحہ اور سازو سامان کا مطالبہ کیا ہے، چھ ارب روپے سے زائد کا فنڈ مانگا گیا ہے۔