منافع خور مافیا کا راج برقرار، سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

منافع خور مافیا کا راج برقرار، سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہرمیں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، ماڈل بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت175روپے مقرر جبکہ مختلف علاقوں میں ٹماٹر اڑھائی سو روپے فی کلوتک فروخت ہوتے رہے۔

شہر میں منافع خور مافیا کا راج برقرار، سرکاری نرخنامے کے مطابق کسی بھی علاقے میں سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہوسکی، ماڈل بازاروں اور سرکاری نرخنامےمیں ٹماٹرکی قیمت ایک سو پچہتر روپے مقرر کی گئی لیکن سبزی منڈی میں دو سوروپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔

دیگر سبزیوں میں پیاز ایک سو سے ایک سو بیس روپے، لہسن تین سو پچاس، ادرک چار سو، گھّیا کدو اسی، ٹینڈے اسی سےسو، سبز مرچ دو سو، لیموں ایک سو ساٹھ، گاجر پچاس اورمولی تیس روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے میں ناکام ہو چکی ہے، جبکہ مارکیٹ کمیٹی کےجاری کردہ سرکاری نرخنامے صرف خانہ پوری کے لیے بنائے جاتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے تاکہ عام آدمی کا گزر بسر باآسانی ہو سکے، دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے سرکاری ریٹس پرسبزیاں نہیں ملتی تو وہ سرکاری نرخنامے پر کس طرح فروخت کرسکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer