(سعید احمد) ریلوے پولیس انتظامیہ کا بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کو پولیس لائن میں بھیجنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس شارق جمال نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے 9 پولیس ملازمین کو پولیس لائن میں بھجوا دیا۔
ملازمین میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائن میں ٹرانسفر ہونے والوں میں 2 لاہور، 3 سکھر اور 4 کا تعلق کراچی ڈویژن سے ہے۔