(علی عباس) ملتان میٹروبس منصوبے کی انکوائری کے معاملے میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے نیب ملتان منصوبے کے متعلق مطلوبہ ریکارڈ فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب ملتان نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے تفصیلات طلب کر رکھی تھیں، جس کے لیے نیب ملتان نےچیئرمین پی اینڈ ڈی کو دستاویزات فراہم کرنے کا کہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملتان میٹروبس منصوبے کے منظور کیے گئے پی سی اور منٹس آف میٹنگ کا تمام تر ریکارڈ نیب ملتان کو پیش کردیا ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ میں ملتان میٹروبس کی منظوری کے لیے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی تفصیلات بھی نیب ملتان کو ارسال کردیں گئی ہیں۔
نیب ملتان نے میٹروبس کے متعلق سابق وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور دستاویزات کی تفصیل بھی طلب کی تھی، ملتان میٹروبس منصوبے سےجڑے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ جو دستاویزات ان کے پاس تھے ارسال کردیے ہیں۔