علی ساہی : پنجاب پولیس کےخدمت مراکزشہریوں کوڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے،ایک ہفتےمیں52ہزار357شہریوں نےخدمت مراکزسےپولیسنگ سروسزحاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 17ہزار 583 شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی۔15ہزار 375 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے،1498شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی، 5ہزار 358 افراد نے کرایہ داری کا اندراج کروایا،رواں سال 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں،7لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی۔
3لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔37ہزار سے زائد افراد نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی۔1لاکھ 72 ہزار 251 شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کےفیڈبیک کی روشنی میں سروسز کومزیداپ گریڈکیاجارہا ہے۔