ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز: 22 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

لاہور میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز: 22 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:لاہور میں جاری انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ہے، جو 26 مئی سے شروع ہو کر 2 جون 2025 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے، تاکہ شہر کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضاکی زیر نگرانی پولیو مہم جاری ہے،22لاکھ سےزائدبچوں کوپولیوویکسین پلانے کا ہدف دیا گیا،ڈی سی سیدموسیٰ رضانےسمن آبادکادورہ کیااور مہم کا جائزہ لیا،مہم2جون تک جاری رہےگی،ضلعی انتظامیہ پولیوکےخاتمےکیلئےپرعزم ہے۔

  ڈپٹی کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کاوژن ہےکہ لاہورکوپولیوسےپاک بنایاجائے،5سال سےکم عمرہر بچےکوپولیوکے قطرےضرورپلائیں۔

 ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ پولیوورکرزلاہورکوپولیوسےپاک بنانےکیلئےمحنت کریں،شہری پولیوٹیموں کےساتھ تعاون کریں۔