ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا:مریم نواز

آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا:مریم نواز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد راؤ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے آٹے کے نئےنرخوں کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےپنجاب بھر میں آٹا سستا ہونےپرروٹی کے نرخ میں بھی کمی لانے کی ہدایت کردی ہے۔

  اس کے علاوہ چکن، سبزیوں اوردالوں کےنرخوں کی بھی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہاہے کہ غریب کا بچہ ہفتےمیں ایک دن سستا چکن کھالیتاتھا،چکن مہنگاہوا تو غریب ہفتےمیں ایک دن بھی نہیں کھاسکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔

 انہوں نے کہاکہ روٹی کےنرخ تاریخ کی کم ترین سطح پرلائیں گے،آٹےکےنرخ میں کمی کافائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے،آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا۔