ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کب واپس آئیں گے ؟عطاء تارڑ نے بتا دیا

نواز شریف کب واپس آئیں گے ؟عطاء تارڑ نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آ کر انتخابات کو لیڈ کریں گے۔

 پشاور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ ساز گھڑی ہے جس میں وطن کی محبت کے فیصلے ہونے ہیں، جس پر 190 ملین پاؤنڈز کی کرپشن کا کیس ہے اس کی گرفتاری کے عمل میں جناح ہاؤس کو جلایا گیا، جس کے دل میں پاکستان کی محبت ہے اس نے اب فیصلہ کرنا ہے، ہم نے اپنے دور میں لیپ ٹاپ بانٹے انھوں نے لنگر بانٹے،  9مئی اور 28مئی کا مقابلہ ہے 28مئی جیتے گا، وکٹیں گریں  گی یا نہیں اس سے میں لاعلم ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے قانون سے بالاتر ہو کرفیصلے لئے جو نہیں ہونا چاہیے تھا، عدلیہ کے یکطرفہ فیصلے اب مزید نہیں چلیں گے، جو آڈیوز آئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ شفافیت نہیں ہے، کرپشن کیسز میں تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی گئیں جو نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی والوں کو جیلوں میں گرمی لگتی ہے، نواز شریف جلد پاکستان آ کر انتخابات کو لیڈ کریں گے۔