ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کواب سفر کے لیے نئی بسیں ملیں گی

200New busses will be purchased for Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہریوں کو کھٹارہ بسوں کی جگہ اب سفر کے لیے نئی بسیں ملیں گی،حکومت کا لاہوریوں کیلئے200نئی بسیں خریدنے کافیصلہ۔

تفصیلات کےمطابق  حکومت کی جانب سے لاہوریوں کے لیے 200 نئی بسوں کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا  ہےجس  کے لیے نئے مالی سال میں ڈیڑھ ارب روپے کا فنڈ بجٹ مختص کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ، ٹرانسپورٹ کمپنی یہ نئی بسیں خرید کر لاہوریوں کو سفر کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ذرائع کےمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نےتجاویز حکومت کو ارسال کردیں ۔پنجاب حکومت لاہوریوں کو فی سفر کے لیے 90 روپے کی سبسڈی بھی دے گی،یہ بجٹ دو سو بسوں کے سالانہ اخراجات پر بھی استعمال ہوگا جبکہ ایک دن میں ایک بس کے اخراجات اور سبسڈی پر 21 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔