ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ سے ٹک ٹاکر گرفتار،تھانہ اسلام پورہ منتقل

tiktoker arrested
کیپشن: tiktoker arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سیشن عدالت میں ٹک ٹاک بنانےوالے ملزم رحمٰن علی گرفتار کرکےایڈمن جج امجد علی باجوہ  کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ایڈمن  جج امجد علی نےریمارکس دیئے کہ  یہ کوئی ڈیرہ نہیں انصاف کی مقدس جگہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیشن عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والےملزم رحمٰن علی کو گرفتار کرلیا گیا، رحمٰن علی اقدام قتل کیس  میں پیشی پر آئے ملزم کے ساتھی ٹک ٹاک بنا رہاتھا ،ملزمان  گروپ بنا کر لوگوں کو ہراساں کر رہے تھے جبکہ سیشن کورٹ کی سکیورٹی نےملزم رحمٰن علی کو گرفتار کر کےایڈمن جج امجد علی باجوہ کےروبرو پیش  کردیا،ملزم دیگرساتھیوں کےہمراہ احاطہ عدالت میں ٹک ٹاک بنارہاتھا، ایڈمن  جج امجد علی نے ملزم رحمٰن علی کیخلاف مقدمہ درج  کرنے کاحکم دیدیا، ایڈمن  جج امجد علی نےریمارکس دیئے کہ  یہ کوئی ڈیرہ نہیں انصاف کی مقدس جگہ ہے،عدالتوں میں ٹک ٹاک بنانے،ہراساں کرنیکی اجازت نہیں،ملزمان  کو احاطہ عدالت میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں۔پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئےتھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔