ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم سے کچھ غلطیاں  ہوئیں، دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں: حماد اعظم 

ہم سے کچھ غلطیاں  ہوئیں، دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں: حماد اعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حیدر آباد کنگز مین کے آل راؤنڈر حماد اعظم نے کہا ہے کہ ہم سے کچھ غلطیاں  ہوئی ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدرآباد کنگز مین کے آل راؤنڈر حماد اعظم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنڈیشن کا مسئلہ نہیں ہے نئی ٹیم بنی ہے ابھی چیزیں ٹرائی  کررہے ہیں۔ ہم سے کچھ غلطیاں  ہوئی ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی مرضی ہے وہ کنڈیشن کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں  کہ مجھے کیا رول دینا ہے۔پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں آئے ہیں کمبی نیشن بنانے میں وقت لگ رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے آئے ہیں باقی ٹیمز کی کور بنی ہوئی ہے۔ کوشش  کررہے ہیں کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلیں ۔ آکشن میں سب اچھے کھلاڑی پک ہوئے ہیں اصل  مسئلہ میچ ڈے پر غلطیوں کا ہے۔