ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشگوار موسم، شہریوں نے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا

 خوشگوار موسم، شہریوں نے ناشتہ پوائنٹس کا رخ کر لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: شہر میں اتوار کے روز خوشگوار موسم نے شہریوں کو ناشتہ پوائنٹس کی طرف کھینچ لیا۔

ٹھنڈی ہواؤں اور ہلکی دھوپ نے شہر کا ماحول دلکش بنا دیا، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد شہر کے معروف ناشتے کے مراکز پر پہنچ گئی۔ دوستوں کی محفلوں نے بھی ناشتہ پوائنٹس کی رونق میں اضافہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم میں باہر ناشتہ کرنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے، اور گھروں سے نکل کر وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ بچوں اور بزرگوں نے بھی موسم سے خوب لطف اٹھایا۔

شہر کے ناشتہ مراکز پر رش اور لوگوں کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ خوشگوار موسم میں شہری زیادہ تر وقت باہر گزارنا پسند کر رہے ہیں۔