شہبار علی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج دو دلچسپ میچز کھیلیں جائیں گے، جہاں ٹیمیں اپنے پوائنٹس ٹیبل میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں گی جبکہ لاہور قلندرز بہتر رن اوسط کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
پہلا میچ:
دوپہر 2:30 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدرآباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور ناکامی کے باعث ابھی تک پوائنٹس ٹیبل پر صفر، صفر ہیں۔
دوسرا میچ:
شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے پچھلے میچز جیت کر 2،2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، اس لیے آج کے میچ میں فتح انہیں پوائنٹس ٹیبل میں مزید اوپر لے جائے گی۔
یہ دونوں میچز شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی اور دلچسپی سے بھرپور رہیں گے، اور ٹیموں کے لیے پوائنٹس حاصل کرنا انتہائی اہم ہوگا۔