کیپٹن خرم آغا سیکرٹری داخلہ اور علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد  بن گئے

Ali Nasir Rizvi, Khurram AaGha, Secretary Interior, I.G Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک:  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا ہے۔ 

کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات تھے۔ آج ان کے سیکرٹری داخلہ کی پوسٹ پر تبادلہ کا نوٹیفیکیشن کر دیا گیا ہے۔ 

ایک اور حکمنامہ کے مطابق سید علی ناصر رضوی کو  آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

سید علی ناصر رضوی 9 مئی 2023  کو لاہور میں جناح ہاؤس پر شر پسندوں کے حملہ کے وقت لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز تھے۔ انہوں نے پولیس کے دستہ کی قیادت کی جس نے شر پسندوں کو جناح ہاؤس سے نکالنے کے لئے پیش قدمی کی تھی۔ ایک شر پسند کا پتھر لگنے سے ان کی  آنکھ بری طرح زخمی ہوئی تھی اور وہ کئی ہفتے ہسپتال میں رہنے کے دوران کئی مرتبہ سرجری کے بعد صحتیاب ہوئے تھے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 22 ویں ریڈ کے آفیسر کیپٹن خرم آغا اس سے پہلے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔  جبکہ اس سے پہلے وہ وزارتِ مواصلات میں سیکرٹری تھے۔ وہ کئی اہم وزارتوں میں کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔