سٹی 42 : لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے عامر ٹاؤن میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
عامر ٹاؤن میں 3 گھنٹے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے خواتین،بچے اور بوڑھے نڈھال ہوگئے ۔
عامر ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے لیسکو حکام سے فوری بجلی بحال کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔