ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آؤٹ ڈور ڈرون کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اس دوران ڈرون کے محفوظ استعمال کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت نے صوبے بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ سکیورٹی صورتحال کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔