ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن،شہری کرب میں مبتلا

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن،شہری کرب میں مبتلا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔