ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسی ترین: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔