ذوالحج کا چاند  نظر آیا یا نہیں ؟ بڑی خبر آ  گئی

ذوالحج ،چاند،رویت ہلال کمیٹی،عید الاضحی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، چاند نظر نہ آنے کا  اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو  ہوگی۔

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور  زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور  دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔