عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ سےمتعلق اہم بیان

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ سےمتعلق اہم بیان
کیپشن: Dania Malik,Bushra iqbal
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے دانیہ شاہ کے حوالے سے ہمارے وکیل بات کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد بشریٰ اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کرنے والے شہری عبدالاحد آج بھی نہیں آئے، ان کی تشویش سمجھ آ رہی ہے۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو چلا گیا اس کے گھر والوں کے کورٹ کچہری کے چکر لگوائے جا رہے ہیں، پتہ نہیں اس کے پیچھے کیا ہے، افسوس ہمارے اندر سے انسانیت ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہو کر خبریں دے رہے ہیں وہ یہاں جج صاحب کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ہائی کورٹ نے 19 جولائی تک عامر لیاقت کی قبر کشائی نہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔