پاکستانی فلموں کی چھٹی؛ عید الاضحیٰ پر ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی

پاکستانی فلموں کی چھٹی؛ عید الاضحیٰ پر ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی
کیپشن: No Lollywood Film
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عید پر سینما گھروں میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں ہوگی،امپورٹ پالیسی کی ہالی ووڈ فلمیں سینما کی زینت بنیں گی۔

تفصیل کے مطابق عید الاضحی پر کوئی پاکستانی فلم سینما گھر کی زینت نہیں بن رہی ،فلم ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز موجودہ حالات اور ایس او پیز کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں،تیرہ سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں لیکن ڈسٹری بیوٹرز اور پرڈیوسرز ڈرے ہوئے ہیں کہ بزنس ہو گا کہ نہیں اس لئے رسک نہیں لے رہے۔
عید الاضحی پر اب ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس اور بلیک ویڈو ریلیز کے لئے پیش کی جائیں گی،سینما تو کھل گئے لیکن اب بزنس نا ہونے کا ڈر فلمسازوں اور تقسیم کاروں کو بڑے بجٹ کی پاکستانی فلمیں ریلیز کرنے سے روک رہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اب عید پر ہالی وڈ فلمیں بزنس کرتی ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے تھیٹر کھولنے کے اعلان پر سٹیج فنکار بے حد خوش ہیں،کہتے ہیں کہ تھیٹر کھلنے سے بے روزگار فنکاروں کو روزگار ملے گا اور لاہوریوں کو بہترین تفریح بھی ملے گی،اداکارہ ماہ نور ،ا مانت چن ،سردار کمال،طارق ٹیڈی ، ایوب مرزا اور پریا خان سمیت دیگر کا تھیٹر کھلنے کے حکومتی اقدام پر کیا کہنا ہے جانتے ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer