سٹی42: 40سال پنجاب پرحکومت کرنے والے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 وی برسی، گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں تین روزہ تقریبات کا اختتام، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب تھے۔
گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180 ویں برسی کی تقریب ہو ئی، اس موقع پرگورنر پنجاب چوہردری محمد سرور، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹرعامراحمد اور سیکرٹری طارق وزیر خان نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہاں سکھوں کو تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، جلد کرتار پور راہداری کھولے گے جس سے روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ آ سکیں گے۔
سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی نےدل جیت لیے، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئےتھے۔