دعا شکیل پراچہ :کراچی میں خوشگوار موسم اور تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے باعث ساحلِ سمندر پر شہریوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔
صبح سے ہی بڑی تعداد میں فیملیز، بچے اور نوجوان پکنک اور تفریح کے لیے ساحل کا رخ کرتے رہے۔
ساحل پر بچوں نے سمندر کی لہروں سے خوب لطف اٹھایا، ریت کے گھروندے بنائے، جبکہ اونٹ اور گھوڑوں کی سواری بھی تفریح کا مرکز بنی رہی۔ شہریوں نے ساحلِ سمندر کو کم خرچ میں اہلِ خانہ کے ساتھ تفریح کا بہترین مقام قرار دیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ساحلِ سمندر پر صفائی، سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے افراد کو زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں، بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔