ویب ڈیسک:دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی ووڈ میں اپنی باقاعدہ انٹری کا اعلان کرتے ہوئے اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز’’Day 1s‘‘ میں اداکاری اورایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی۔ سیریز میں پیشہ ورانہ فٹبال کی دنیا کے چیلنجز، نوجوان کھلاڑیوں کی جدوجہد، دوستی، مقابلے اور کامیابی کی کہانی دکھائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی ووڈ میں کام کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز’’Day 1s‘‘ میں اداکاری اورایگزیکٹیو پروڈیوسر کے طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ سیریز ایک سخت اور حقیقت سے قریب فٹبال ڈرامہ ہوگی، جس میں پیشہ ورانہ فٹبال کی دنیا کے چیلنجز، نوجوان کھلاڑیوں کی جدوجہد، دوستی، مقابلے اور کامیابی کی کہانی دکھائی جائے گی۔ رونالڈو نہ صرف اس سیریز میں ایک اہم کردار ادا کریں گے بلکہ اس کی تخلیقی سمت اور پروڈکشن میں بھی فعال کردار نبھائیں گے۔ یہ انکا اسکرپٹڈ ٹیلی ویژن کی دنیا میں پہلا بڑا قدم ہوگا۔ رونالڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ ایسی کہانیاں دنیا کے سامنے لانا چاہتے تھے جو کھیل کی حقیقی روح، محنت اور قربانیوں کو اجاگر کریں۔ ان کے مطابق ’’Day 1s‘‘ صرف فٹبال کے بارے میں نہیں بلکہ خوابوں کے تعاقب اور مشکلات پر قابو پانے کی کہانی بھی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کےاس منصوبے نے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
اس حوالے سے فٹبال اور تفریحی صنعت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ رونالڈو کی عالمی مقبولیت اس منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی دلا سکتی ہے۔اگرچہ سیریز کی مکمل کاسٹ، اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔