سعید احمد:یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ایئربلیو نے پاکستان جانے کے فضائی کرایوں میں کمی کر دی.
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ملکی نجی فضائی کمپنی ایئربلیو نے یو اے ای سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے مطابق یو اے ای سے کراچی کے لیے کم از کم کرایہ 405 درہم مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے لیے کم از کم کرایہ 525 درہم رکھا گیا ہے۔
مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سامان کے چارجز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔ 10 کلوگرام اضافی سامان کے لیے 20 درہم، 20 کلوگرام کے لیے 40 درہم اور 30 کلوگرام اضافی سامان کے لیے 60 درہم ادا کرنا ہوں گے۔
ایئربلیو کے اس اقدام سے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی کے سفر میں مالی سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔