ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری چل بسیں

 بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اردو ادب کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ اور ادیبہ بسمل صابری انتقال کر گئیں۔
 مرحومہ کو ادب کی دنیا میں سخن کی جادوگر اور غزل رانی کے نام سے جانا جاتا تھا، مرحومہ کے شعری مجموعےپانی کا گھر یادوں کی بارش،روشنیوں کے رنگ ، رس کی پھوار اور نثری و نعتیہ مجموعہ بیاض نظر شہرت کے حامل ہیں،انہیں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے 2019 میں مجید امجد ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
  17 جولائی 1973 کو منٹگمری (ساہیوال) میں پیدا ہونے والی بسمل صابری شعبہ تدریس سے وابستہ رہیں،ان کی نماز جنازہ آج شام کو طارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں ادا کی جائے گی۔

 مرحومہ ڈی پی او حافظ آباد رانا فواد احمد کی والدہ تھیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer