ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے نالاں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے نالاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن علی:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہیں، کیونکہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

عوام نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرے تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی آئے اور عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے اور موجودہ معاشی حالات میں مزید اضافہ عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔