ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں چینی بحران پر کارروائیاں تیز، افسران کی چھٹیاں منسوخ

 پنجاب میں چینی بحران پر کارروائیاں تیز، افسران کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب بھر میں مصنوعی چینی بحران پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز و دیگر افسران کی چھٹیوں اور تبادلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق   کسی بھی افسر کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی تحریری اجازت کے بغیر فیلڈ چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے،تمام منظور شدہ چھٹیاں بھی فی الفور منسوخ کر دی گئیں۔

 پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ چینی کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،افسران اور عملہ 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن پر مامور کیے جاچکے ہیں۔