ویب ڈیسک :لاہور کے نواحی علاقے پتوکی کے چوک جھلار میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اور اینٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔
بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔
عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔
بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔