یوم عاشورہ پر شہر بھرمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی یاد میں لنگر تقسیم کیا گیا

 یوم عاشورہ پر شہر بھرمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی یاد میں لنگر تقسیم کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: یوم عاشورہ پر شہر بھرمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی یاد میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام کی مناسبت سے شہریوں نے گلی محلوں ، چوراہوں میں شربت اور دودھ کی سبیلیں لگا کر شہداء کربلا سے اپنے اپنے انداز میں محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ بعض مقامات پر تقسیم کرنے والوں اور لنگر کھانے والوں نے اپنے اپنے انداز میں کربلا کے شہداء سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ کربلا میں اہل بیت کی بھوک ،پیاس اور ان کو درپیش مصائب کی یاد میں لنگر تقسیم کیا جاتا ہے۔

منتظمین کا کہنا تھا امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یوم عاشور کو امام حسین علیہ السلام کی یاد میں جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا گیا اور کربلا کے شہدا سے عقیدت کا اظہار کیا گیا ۔