اداکارہ دردانہ رحمان کی رہائشگاہ پر مجلس عزا

اداکارہ دردانہ رحمان کی رہائشگاہ پر مجلس عزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی: اداکارہ دردانہ رحمان کی رہائشگاہ اقبال ٹاؤن میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا , معروف اداکاروں اداکاراؤں نے شرکت کی . 

اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر ہونے والی مجلس میں ہدایتکارہ سنگیتا ، اداکارہ میرا ،خوشبو خان،لیلی،صائمہ خان،مدیحہ شاہ ،ڈیزائنر ٹمی رائے  اورمیگھا  شریک ہوئیں۔امروزیہ ،فرح ناز ،شیبا بٹ ،نرمل شاہ سمیت ہدایتکار جرار رضوی الطاف حسین اور دیگر بھی شریک ہوئے .گلوکارہ ماہم رحمان اور فائزہ ارشد نے سوزوسلام پیش کیا ۔

ذاکرہ فروہ بتول جعفری نے اہل بیت کے فضائل و مصائب بیان کیے، امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 رفقاء کی شہادت بیان کی ۔مجلس کے اختتام پر علم کی زیارت برآمد ہوئی اور اداکاراؤں نے اپنی منتیں اتاریں۔