بجلی کے بلوں پر ٹیکس،تاجروں نے بڑا اعلان کردیا

بجلی بل،ٹیکس،تاجر برادری،کنٹینر،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)انجمن تاجران قائداعظم گروپ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں سپر ٹیکس کے نفاز کو مسترد کر دیا اور اس ظالمانہ ٹیکس کی واپسی کے لئے وفاقی حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں۔
 انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے صدر ملک امانت نے دیگر تاجر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سے چار ماہ سے پورٹ پر ہمارے کینٹینر کھڑے ہیں اور پورٹ پر کھڑے ہمارے مال بردار کنٹینر کو جو  نقصان پڑ رہا ہے اسکا کون ذمہ دار ہے ،جب ن لیگی رہنما مریم اورنگ زیب نے امپورٹ پر پابندی لگانے کا بیان دیا اس سے پہلے پورٹ پر موجود ہمارے کنٹینر کو بھی روک لیا گیا ۔

تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ہماری کاروباری سرگرمیاں امپورٹ پر اثرانداز کرتی ہے ، امپورٹ نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہے اور بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے باعث غریب تو پس گیا لیکن اب تاجر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ روزانہ کی کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کی بندش بھی ختم کی جائے  اس کے ساتھ اتوار کی کاروباری تعطل ریلیٹرز بازاروں پر لاگو پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

تاجر برادری کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹ پر لاگو پابندیاں کو بھی فوری ختم کی جائے اور وہ حکومت جو کہتی تھی کہ ہمارے پاس جاندار اور تجربہ کار ٹیم ہے وہ بھی اب ناکام ہوچکی ہے ۔ اب تو غریب کے لئے 10 ہزار کا سالانہ ٹیکس اب ماہانہ لگایا جا رہا ہے ۔

تاجر برادری نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبہ پورا نہیں کرتی تو پھر ہم ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کریں گے چاہے ہمیں ایک ماہ تک دکانیں بند کرنی پڑی تو ہم کرنے کے  لئے تیار ہیں ۔ انجمن تاجران میں صدر آٹو مارکیٹ بادامی باغ وقار احمد ہال روڈ سرپرست اعلی عمران بشیر ،صدر شاہ عالم مارکیٹ ملک اعجاز ، جنرل سیکرٹری ملک کلیم احمد سیمیت دیگر تاجر رہنما نے بھی شرکت کی۔