لاک ڈاؤن کیخلاف ہیئر ڈریسرز بھی میدان میں آگئے

لاک ڈاؤن کیخلاف ہیئر ڈریسرز بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصر اللہ) آل پاکستان ہیئرڈریسرز اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن نے 24 گھنٹے کاروباراور ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،  رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ حکومت کاروبار مکمل کھولنے کی اجازت دے ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کی گارنٹی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ہیئرڈریسرز اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کے سربراہان نے پریس کانفرنس کی ،ہیئر ڈریسزرز اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کے سربراہان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے دنوں میں سیلونز کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ 
آل پاکستان ہیئرڈریسرز اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن نے سیلونز کھلوانے کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ بے روزگار ہیں اور انہیں عید کے دنوں میں اپنا روزگار چلانے کی اجازت دی جائے۔
پرنسپل ہیئراینڈ آرٹ کالج خورشید احمد کا کہنا تھا کہ ہییر ڈریسزرز اور سیلونز میں کام کرنے والےعملے کو شدید معاشی تنگدستی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا لاک ڈاؤن ہمارا معاشی قتل ہے، ہمارا حق ہے کہ ہمیں ریلیف دیا جائے۔ انہوں مطالبہ کیا کہ ہفتہ اتوار کو بھی ہمیں کام کرنے کا موقع دیا۔
دوسری جانب سیلونز پر کام کرنے والی خواتین نے اپنی پریشانی کا بھی اظہارکیا،سیلون مالکان نے حکومت سے التجا کی کہ جلد ازجلد لاک ڈاؤن کھولا جائے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer