وقاص احمد : بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مین ہول میں گر کر ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ, مقدمہ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا.
بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خبر سامنے آئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ پراجیکٹ میجر اصغر سندھو ، سیفٹی انچارج دانیال شامل ہے۔اس کے علاوہ مقدمہ میں نامزد ملزم سائیٹ انچارج احمدنواز بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا۔
دوسری جانب ماں بیٹی کے پوسٹمارٹم کیلئے ڈاکٹر میمونہ اقبال میو اسپتال ڈیڈ ہاؤس پہنچ گئیں، دونوں ماں بیٹی کا پوسٹمارٹم شروع کردیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز پولیس کی نفری سمیت میو ڈیڈ ہاؤس میں موجود ہے۔