سٹی 42: بسنت کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے لیسکونےبسنت کےدوران بلا تعطل فراہمی وبرقی املاک کےحفاظتی اقدامات مکمل کر لئے۔
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے بسنت کے تینوں روز بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو کسی بھی طرح کے حادثے سے بچائو کیلئےدھاتی ڈور استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی جبکہ شہریوں کیساتھ اندرون لاہور میں بسنت منانے کا اعلان بھی کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App