ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: لاری اڈہ پولیس کی بڑی کارروائی، 3 رکنی متحرک جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور: لاری اڈہ پولیس کی بڑی کارروائی، 3 رکنی متحرک جھپٹا مار و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :لاری اڈہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جھپٹا مارنے اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 رکنی متحرک گینگ کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، ایک رکشہ، 6 موبائل فونز، نقد رقم، غیر قانونی اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان پہلے موٹر سائیکلیں چوری کرتے اور بعد ازاں انہی موٹر سائیکلوں پر مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان لاری اڈہ، راوی روڈ اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شان، رشید اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران مزید انکشافات اور ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔