نواز شریف کے جلسہ میں مسلح آدمی سے نائن ایم ایم پستول برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: میاں نواز شریف جاتی عمرہ سے انارکلی کے لیے روانہ ہوئے تو  پرانی انارکلی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے قبل  تلاشی کے دوران ایک شخص سے پستول برآمد ہو گیا۔ پولیس نے مسلح شخص کو تحویل میں لے لیا۔
زیر حراست شخص کا کہنا ہے کہ وہ  مسلم لیگ نون کا  کارکن ہے۔
مسلح شخص مسلم لیگ ن کا جس جگہ جلسہ ہونا تھا وہاں پنڈال کے قریب موجود تھا۔ پولیس نے شبہ ہونے پر اس کی تلاشی لی تو اس سے پستول برآمد ہو گیا۔
مسلح شخص اسلحہ سمیت کی پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔  ڈیوٹی افسر ایس ایچ او سید قمر عباس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا اور تھانہ پرانی انارکلی  بھجوا دیا۔ انارکلی مین جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت میاں نواز شریف جلسہ میں آنے کے لئے راستے میں تھے۔

 ڈیوٹی آفیسر سید قمر عباس نے بتایا کہ مسلح شخص سے برآمد ہونے والی گن 9ایم ایم ہے۔