لاہور میں ہزاروں اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار

لاہور میں ہزاروں اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)لاہور میں ہزاروں اساتذہ کا الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نوٹس لیا۔
لاہور میں ہزاروں اساتذہ نے الیکشن ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیا ہے۔

 الیکشن ٹریننگ سے غیرحاضر ہزاروں اساتذہ کو ذاتی شنوائی کیلئے اتھارٹی آفس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذاتی شنوائی کے بعد اساتذہ کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے الیکشن ٹریننگ سے غیرحاضر اساتذہ کو دوبارہ اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ احکامات کے باوجود غیرحاضری پر اساتذہ کو نوکری سے معطل بھی جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کی30 جنوری کو پولنگ اسٹیشن میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔