مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد عسکری ٹاور کیس میں گرفتار

مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد عسکری ٹاور کیس میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   صنم جاوید کو تھانہ شادمان پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن  کا مرکزی دفتر ہاؤس جلانے کے کیس میں  صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی تو  تھانہ شادمان کی پولیس نے اسے عسکری ٹاور جلانے کے کیس میں گرفتار کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران صنم جاوید کے وکیل نے  مؤقف اختیار کیا تھا  کہ میری موکلہ کو 6ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا،ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسایا۔

  ضمانت منظور ہونے کے بعد صنم جاوید باہر نکلیں تو انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ صنم جاوید کے خلاف عسکری ٹاور کیس تھانہ شادمان میں درج تھا، جس کے تحت انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔