عجیب معاملہ ہے کہ مشکلات اور مصائب کوئی برداشت کرے، مزے کوئی اورکرے ، دانیال عزیز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شکر گڑھ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں انتخابی مہم کے دوران  دانیال عزیز  نے کہا کہ نوازشریف جیل میں تھےتو  کسی ن لیگی  میں ہمت نہیں تھی کہ  ن لیگ کا جلسہ کرائے۔میں نے 2018 میں  مشکل حالات کے باوجود مریم نواز کے جلسوں کا آغاز ظفروال سے کیا  ۔ اب جو لوگ مریم نواز کا یہاں جلسہ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں انہوں نے 2018 میں لوگوں کوروکا تھا۔ عجیب معاملہ ہے کہ مشکلات اور مصائب کوئی برداشت کرے، مزے کوئی اورکرے ۔

 دانیال عزیز نے کہا کہ  انتظامیہ ان کو اور ان کے ساتھی آزاد امیدواروں کو پریشان کر رہی ہے ۔ میں نے الیکشن کمیشن کو شکایت کا خط لکھا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا رویہ سمجھ سے باہر ہے ۔ میں نے ضمانت بھی کروا رکھی ہے۔اسکے باوجود تنگ کیا جا رہا ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال پی پی 54 کی نشست جیت کر اپنےبیٹے احمد اقبال کو دینا چاہتے ہیں۔احسن اقبال کے دائیں بائیں لوٹے کھڑےہیں۔ ن کا پی پی 55 سے امیدوار اکمل سرکالہ اس وقت بھی  پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر ہے ۔ احسن اقبال نے لوٹوں کی نئی تشریح کر دی ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ ضلع اور ن لیگ کی سیاست میں بھونچال آیا ہوا ہے۔  گجر برادری کی 3۔ یونین کونسل سے ووٹ لینے کے لئے پی ٹی آئی کے بندے کو پی پی 55 میں ٹکٹ دیا ۔