راکھی ساونت کو زندگی کا بڑا دُکھ مل گیا

راکھی ساونت کو زندگی کا بڑا دُکھ مل گیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کینسرکے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن سے مشہور ہونے والی راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ تین برس سے کینسر میں مبتلا تھیں،  ان کے بہت سارے اعضاء فیل ہوچکے تھے اور وہ بہت خطرناک صورتحال میں تھیں،ان کی والدہ کا کینسر گردوں سے پھیل کر پھیپھڑوں تک چلا گیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی صحت کی حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان بھائی نے میری والدہ کے علاج کے لیے بہت مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ   راکھی ساونت نے کچھ روز پہلے ہی اپنی والدہ کی خواہش پر اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی ۔