’’بین الاقوامی طرز کی موٹر وے اپنے ملک میں دیکھ کر بہت ہی خوشی محسوس کررہی ہوں‘‘

’’بین الاقوامی طرز کی موٹر وے اپنے ملک میں دیکھ کر بہت ہی خوشی محسوس کررہی ہوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاون (زین مدنی) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے لاہور سے اسلام آباد براستہ موٹر وے سفر کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی دفعہ لاہور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد کا سفر کیا ہے اور انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے، وہ موٹر وے پولیس اور روڈ سیفٹی قوانین کو دیکھ کر بہت ہی حیران ہوئیں، موٹر وے پولیس نے بشریٰ انصاری کو خوش آمدید کیا اور پھول پیش کئے۔

دوسری جانب  فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ میں ڈرامہ بازی کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کر نیوالی نہیں کون کتنی بڑی اداکارہ رہی ہے پوری قوم جانتی ہیں امر یکہ میں ڈاکٹر سے شادی کر کے کوئی بڑی اداکارہ نہیں بن جاتی، مجھے خوشی ہے میں آج بھی پاکستانی فلم انڈسڑی میں منفر د مقام کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

 ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی ہے کہ ایک اداکارہ نے زہر دینے سمیت دیگر باتیں کر کے ڈرامہ بازی کی ہے مگر اس کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اب بوڑھی ہو چکی ہے اس لیے کو چاہیے وہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی فکر کر نے کی بجائے اپنے بچوں کے مستقل کی فکر کریں تواس کیلئے فائدہ مند رہے گا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer