شہباز شگری ، آئمہ بیگ پر دل ہار بیٹھے

شہباز شگری ، آئمہ بیگ پر دل ہار بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) اداکار شہباز شگری نے سوشل میڈیا پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ گلوکارہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

آئمہ بیگ اور شہباز شِگری دونوں کی دوستی تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ روز اداکار شہباز شگری نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے آئمہ بیگ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ شہباز گری آئمہ بیگ کی مسکراہٹ کے دلدادہ نکلے، انھیں اپنے بہترین ساتھی بھی قرار دیا۔ 

آئمہ بیگ نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے دل ڈال دیا ۔ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔