اورنج لائن ٹرین کی سکیورٹی ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں

 اورنج لائن ٹرین کی سکیورٹی ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)   اورنج لائن ٹرین کی سکیورٹی پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوں گے، پنجاب حکومت نے اپنے سکیورٹی فورسز پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، اورنج ٹرین کے لیے مہنگی پرائیویٹ سکیورٹی کی خدمات لی جائیں گی۔

پنجاب پولیس میں نت نئی فورسز اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود حکومت اورنج لائن ٹرین کی سکیورٹی کے لیے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی پرانحصار کرنے لگی، اورنج لائن ٹرین کے 27 کلو میٹر ٹریک کی سکیورٹی کے لیے کمپنی کو ہائیر کیا جا رہا ہے، سکیورٹی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی سالانہ30 کروڑ کمائے گی، سکیورٹی کے لیے ایم ایس سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ تیار کرلیا گیا تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد کمپنی سے معاہدہ طے پائے گا۔

اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز، ڈپو اور ٹریک کو بھی سکیورٹی کمپنی محفوظ بنائے گی، معاہدے کی شرائط کے مطابق سکیورٹی کمپنی اورنج لائن ٹرین کو سی سی ٹی وی کیمروں اور گارڈز کی مدد سے محفوظ بنائے گی۔

حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس،سیف سٹی اتھارٹی اوردیگر فورسز کے ہوتے ہوئے نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جانا حکومت پر مزید مالی بوجھ کا باعث بھی بنے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer