محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام تیرہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان

محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام تیرہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصراللہ:رائل پام ہوٹل میں محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تیرہویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ریلی 15 سے 18 فروری2018 کو چولستان کے صحرا قلعہ دراوڑ فورٹ کے سائے میں منعقد کی جائے گی۔

چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کےحوالے سے میڈیا بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ بریفنگ میں پنجاب ٹورزم ڈیویلمینٹ کارپوریشن نے میڈیا کے نمائندگان کو ریلی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ریلی 15 سے 18 فروری2018 کو چولستان کے صحرا قلعہ دراوڑ فورٹ کے سائے میں منعقد کی جائے گی۔ ریلی کا روٹ فائنل کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ریلی کا فاصلہ تقریبا450 کلومیٹر ہوگا اور100 سے زیادہ تجربہ کارپروفیشنل ڈرائیورز ریلی میں اپنی مہارت آزمائیں گے۔

غیر ملکی ڈرائیورز اور پاکستانی خواتین بھی ریلی کا حصہ ہوں گی۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی چار دن پر محیط ہو گی اور تین اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور ، بہاولنگر روٹ میں شامل ہوں گے۔ ریلی کے علاوہ چولستان میں دیگر پروگرام بھی ترتیب دیئے جائیں گے۔ ان میں کلچر نائیٹ، آتش بازی، اونٹوں کا ڈانس اور ٹیلنٹ ویلیج بھی شامل ہو گا۔ اس سال چار لاکھ سے زائد شائقین ریلی سے محظوظ ہونگے۔

پریس بریفنگ میں وزیر تعلیم رانا مشہود، مشیر وزیر اعلی برائے سیاحت رائے حیدرعلی خان، وائس چیئرمین ٹی ڈی سی پی عمران علی گورائیہ، سیکرٹری ٹوارزم عامر جان، ایم ڈی ٹوارزم احمر ملک، کمشنربہاولپور، سپاونسرز کے علاوہ ڈرائیوروں اور موٹر سپورٹس کے دلدادہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔