آج لِیپ ڈے ہے!

Leap Day 2029, Leap Day Doodle by google, City42 , Gregorian Colander
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آج  گریگورین کیلینڈر پر کمیاب ترین تاریخ 29 فروری ہے۔

 کیلینڈر پر یہ تاریخ صرف لِیپ کے سال میں آتی ہے اور اسے "لِیپ ڈے" بھی کہتے ہیں۔ لیپ کا سال ہر تین سال گزرنے کے بعد آتا ہے۔ گریگورین کیلینڈر میں شمسی سال کو مکمل طور پر سورج کے گرد زمین کی گردش کے صحیح دورانیہ کے مطابق بنانے کے لئے ہر تین سال کے بعد آنے والے چوتھے سال میں ایک اضافی دن شمار کیا جاتا ہے۔ یہ اضافی دن فروری کے مہینے میں شامل کیا جاتا ہے جس میں ہر سال 28 دن ہوتے ہیں لیکن لیپ کے سال یعنی اس سال جب ایک اضافی دن سال کے 365 دنوں میں شامل کیا جاتا ہے، فروری بڑھ کر  29 دن کا ہو جاتا ہے۔

آج 29 فروری ہے۔ یہ دن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس روز پیدا ہونے والوں کی زندگی میں سالگرہ کی تاریخ ہر چوتھے سال آتی ہے۔

لِیپ ڈے 2024 کا گوگل ڈوڈل

آج 29 فروری کو گوگل سرچ انجن نے ایک خصوصی ڈُوڈل ریلیز کیا ہے جو آج دن بھر گوگل سرچ انجن اسمتعمال کرنے والوں کو گوکل کے مین پیج پر دکھائی دیتا رہے گا۔ اس لِیپ ڈے ڈوڈل میں لیپ ڈے کو  خوشی سے اچھلتے ہوئے مینڈک سے تشبیہہ دی گئی ہے جو پانی کی سطح سے جھانکتے ہوئے  28 فروری اور یکم مارچ کے دنوں کے دو سنگ میل کے درمیان اچانک نمودار ہوجاتا ہے۔

لیپ کا سال کون سا ہوتا ہے

 گریگورین کیلینڈر پر ہر چوتھا سال لیپ کا ہوتا ہے۔ یعنی اس سال کے بعد آنے والے تین سالوں میں معمول کے مطابق 365  دن ہوں گے اور فروری کا مہینہ 28 دنوں کا ہو گا لیکن چوتھے سال ایک بار پھر فروری کا مہینہ 29 دن  کا ہو جائے گا اور سال کے کل دن 366 ہو جائیں گے۔ ریاضیاتی فارمولا کے مطابق گریگورین کیلینڈر کے کسی سال کو 4 پر تقسیم کر کے پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ یہ لیپ کا سال ہے (یا تھا) یا نہیں۔ جو سنہ 4 کے ہندسہ پر پورا تقسیم ہو جائے وہ لیپ کا سال ہوتا ہے اور جس سنہ کو 4 پر پورا تقسیم نہ کیا جا سکے وہ لیپ کا سال نہیں ہوتا۔ اس ریاضیاتی فارمولا کے مطابق سنہ 2024  لیپ کا سال ہے اور اس کے بعد  2028 اور  2032 لیپ کے سال ہوں گے۔ آج پیدا ہونے والے بچوں کے والدین کو ان کی تاریخ پیدائش کے دوبارہ آنے کے لئے 2028 تک انتظار کرنا پرے گا۔