ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بےضابطگیوں کا انکشاف

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بےضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف دی پنجاب کی بے ضابطگیاں، آئی ڈیپ کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ڈیپ اتھارٹی نے لیگی دور کے آخری سال میں خزانے کو 5ارب 22 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا، سابقہ ادوار میں اتھارٹی نے غیر مشروط ٹھیکے دے کر خزانے کو 1ارب 54 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا جبکہ ٹھیکیداروں کو کسٹم ڈیوٹی سے بچانے کے لیے اتھارٹی نے اضافی 1 ارب سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان رجسٹرڈ فرمز سے خریداری کے باعث اتھارٹی نے خزانے کو تقریباً 2ارب روپے کانقصان کیا گیا ۔